پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریبات ہر ضلعی ہیڈکوارٹرز میں منعقد کرنے کا فیصلہ

 کراچی (آئی این پی )پاکستان  پیپلز  پارٹی نے  شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 5 جنوری کو 98 ویں سالگرہ  پر سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں سالگرہ کی خصوصی تقریبات کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی پیپلز پارٹی کے سینئر  رہنما نے قومی سیاست کے متعلق کئی اہم اعلانات بھی کر دیئے۔    کراچی میں  پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 5 جنوری کو 98 ویں سالگرہ تقاریب سندھ کے ہر ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں جوش و خروش سے منعقد کی جائیں گی