علمائے کرام نے مسلم اْمّہ کے اتحاد و امن کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں‘ معاہدہ اْمتِ مسلمہ کے اتحاد اور سلامتی کیلئے باعثِ فخر ہے:طاہر اشرفی
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کے تناظر میں پاکستان علما کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں آج یومِ تشکر منایا جارہا ہے۔پاکستان علما کونسل کی اپیل پر ملک بھر کی مساجد میں جمعے کے خطبات میں پاک-سعودی معاہدے پر اللہ کا شکر ادا کیا گیا اور مسلم اْمّہ کے اتحاد و امن کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے اس موقع پر کہا کہ یہ دن صرف پاکستان یا سعودی عرب کے لیے نہیں، بلکہ پوری اْمتِ مسلمہ کے اتحاد اور سلامتی کے لیے باعثِ شکر ہے۔انہوں نے معاہدے کو اْمت کے لیے نئی طاقت قرار دیا۔