ہماری عوام ایک ہے ، یہ خود ایک ہیں لیکن عوام کو ایک دوسرے سے دور کرتے ہیں
21 ستمبر کو مینار پاکستان گرائونڈ میں بڑا اجتماع کریں گے :امیر جماعت اسلامی کا تقریب سے خطاب
کوئٹہ(آئی این پی)جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے جوعوام کوتقسیم کرتے ہیں اب ہمیں ان سے لڑنا ہوگا۔بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے بلوچستان کوبیشماروسائل سے نوازا ہے،عدالتوں میں انصاف نہیں ہے یہ نظام بدلنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان ترقی کر کے اپنے علاقے کے لیے ایک مثال بن جائیں، ہمیں آج یہاں بلوچستان کا مستقبل نظر آ رہا ہے، صرف تعلیم ہی انہیں آگے بڑھا سکتی ہے، نوجوان پاکستان کا اثاثہ ہیں‘ بلوچستان کے نوجوان با صلاحیت ہیں جو پورے ملک کے لیے کام کر سکتے ہیں، ہمیں جتنے بھی دکھ ہوں ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، 21 سے 23 ستمبر کو مینار پاکستان کا بڑا اجتماع کریں گے ۔حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری عوام ایک ہے ، یہ خود ایک ہیں لیکن عوام کو ایک دوسرے سے دور کرتے ہیں، 78 سال میں حکمرانوں نے ملک کو ترقی نہیں دی ، ہمارے نوجوان اس ملک کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔