فوری طور پر پٹرول کی قیمتوں میں کمی اور بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا اعلان کیا جائے
معاشی حالات دن بدن بگڑ رہے ہیں،حکومتی پالیسیوں سے عوام کو مزید مشکلات کا سامنا ہے
لاہور(خصوصی رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے حکومت کی جانب سے 70 روپے فی لیٹر پیٹرول لیوی کو مسترد کرتے ہیں،جب تک فارم 47 کے مطابق حکومتیں مسلط کی جاتی رہیں گی۔ ملک میں استحکام نہیں آسکتا۔اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر پیٹرول کی قیمتوں میں کمی اور بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کا اعلان کرے۔انہوں ںے کہا کہ ملک کے معاشی حالات دن بدن بگڑ رہے ہیں۔ اور حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جب قوم کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا جائے تو عوام حکمرانوں سے یکجہتی کا مظاہرہ کیسے کر سکتے ہیں؟ جب تک فارم 47 کے مطابق حکومتیں مسلط کی جاتی رہیں گی۔ ملک میں استحکام نہیں آسکتا۔کراچی کے سیاسی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایم کیو ایم کو جعلی طریقے سے مسلط کیا گیا ہے۔