حافظ نعیم الرحمان سیاسی پریس کانفرنس کرتے ہیں، اس سے مسائل حل نہیں ہوتے:مرتضی وہاب

کراچی(آئی این پی) میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کسی پر کراچی آنے پر پابندی نہیں ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی آئیں گے تو انہیں سکیورٹی دیں گے۔ گزشتہ روز کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان سیاسی پریس کانفرنس کرتے ہیں، اس سے مسائل حل نہیں ہوتے، مخالفین کو کہتا ہوں کہ کام کرکے بات کریں، کام کیے بغیر بات نہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے جو وعدے کیے ہیں انہیں پورا کریں گے، ٹارگٹ یہ ہے کہ سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھیں گے