انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارتی خواتین ٹیم کی مسلسل تیسری شکست کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی لہر، کئی صارفین نے خواتین کھلاڑیوں کو کچن میں واپس بھیجنے کا مشورہ دے دیا۔
اس ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے بھارت کو 4 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ بھارت کی مایوس کن کارکردگی کے باعث سوشل میڈیا پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، خاص طور پر ہیمن پریت کور کی قیادت میں ٹیم کی مسلسل شکستیں اور گھریلو میدان پر کارکردگی پر تنقید کی گئی ہے۔کئی صارفین نے بھارتی خواتین کرکٹرز کو میچ فیس کے مساوی نہ ہونے اور توقعات کے مطابق کارکردگی نہ دکھانے پر تنقید کی، اور مشورہ دیا کہ انہیں واپس کچن میں چلے جانا چاہیے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیم فیورٹ تصور کی جا رہی تھی، مگر اب ٹاپ فور میں جگہ بنانا مشکل نظر آ رہا ہے، اور مسلسل شکستوں کا سامنا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے 2022 میں خواتین اور مردوں کے بیچ میچ فیس کے مساوی اعلان کیا تھا، لیکن تنقید اس بات پر بھی ہو رہی ہے کہ مرد کھلاڑیوں کو بہت زیادہ تنخواہ ملتی ہے، جبکہ خواتین کو کم تنخواہ اور محدود مواقع مل رہے ہیں۔