ویمنز ورلڈ کپ: بھارتی میڈیا نے پاکستانی کمنٹیٹر ثنا میر کے خلاف مہم چلائی

ویمنز ورلڈ کپ: بھارتی میڈیا نے پاکستانی کمنٹیٹر ثنا میر کے خلاف مہم چلائی

کراچی: ویمنز ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی کمنٹیٹر اور سابق کپتان ثنا میر کے خلاف بھارتی میڈیا نے نفرت انگیز مہم شروع کر دی۔

 ثنا میر نے کمنٹری کے دوران صرف یہ کہا تھا کہ پاکستانی کرکٹر نتالیہ پرویز کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔ثنا میر نے وضاحت دی کہ کمنٹیٹر کے لیے کھلاڑی کا شہر یا علاقے سے تعلق بتانا معمول کی بات ہے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل سے وابستہ شخصیات غیر ضروری دباؤ کا سامنا کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ کھیل کو نفرت اور سیاست سے دور رکھنا چاہیے، لیکن بھارتی میڈیا نے کھیل کے میدان میں بھی تعصب پھیلانے کی کوشش کی، جو کھیل کے جذبے اور روح کے منافی ہے۔ اس سے قبل ایشیا کپ میں بھی بھارت نے پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ نہ ملا کر اور ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر کے اخلاقی گراوٹ کا مظاہرہ کیا تھا۔