ایران کی خواتین فٹبال ٹیم کی 5 کھلاڑیوں نے سیاسی پناہ کی درخواستیں واپس لینے کے بعد وطن واپسی کر لی

ایران کی خواتین فٹبال ٹیم کی 5 کھلاڑیوں نے سیاسی پناہ کی درخواستیں واپس لینے کے بعد وطن واپسی کر لی

ایران کی خواتین قومی فٹبال ٹیم کی پانچ کھلاڑیوں نے سیاسی پناہ کی درخواستیں واپس لینے کے بعد وطن واپس واپسی کر لی ہے، اور وہ ٹیم کے دیگر ارکان کے ہمراہ ایران پہنچ گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کھلاڑی گزشتہ روز ترکیہ کے راستے ایران میں داخل ہوئیں، اور اس سے پہلے ملائیشیا اور عمان کے راستے سے سفر کیا۔ تصاویر میں کھلاڑیوں کو ٹریک سوٹس میں سرحد عبور کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ابتدائی طور پر بعض کھلاڑیوں نے انسانی بنیادوں پر آسٹریلیا میں رہائش کے لیے ویزا کی درخواست دی تھی، کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ ایشیا کپ کے ابتدائی میچ کے دوران قومی ترانے کے وقت خاموش رہنے پر ایران میں انہیں ممکنہ نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔ان پانچ کھلاڑیوں میں زہرا سلطانی مشککار، مونا حمودی، زہرا سربالی اور ٹیم کی کپتان زہرا غنبری شامل تھیں، جبکہ پانچویں کھلاڑی کا نام ابھی سامنے نہیں آیا۔

اسی دوران صرف دو کھلاڑی، جنہیں پناہ دی گئی تھی، ابھی بھی آسٹریلیا میں رہیں اور وطن واپس نہیں آئیں، جبکہ باقی کھلاڑیوں نے سیاسی پناہ کی درخواستیں واپس لے کر اپنے ملک واپس آنے کا فیصلہ کیا۔یہ پیش رفت ایران کی خواتین کھیلوں کی ٹیموں اور سیاسی پناہ کے حوالے سے عالمی میڈیا میں اہم خبروں میں شامل رہی ہے۔