پاکستان کے گلوکار، اداکار اور سماجی کارکن علی ظفر کو پاک امریکن لاء انفورسمنٹ سوسائٹی کی جانب سے یہ اعزاز دیا گیا۔
ایوارڈ پاکستانی موسیقی اور ثقافت کو عالمی سطح پر فروغ دینے میں ان کے نمایاں کردار کے اعتراف میں دیا گیا۔تقریب میں علی ظفر کی فنکارانہ خدمات اور سماجی کاموں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، کہا گیا کہ انہوں نے اپنے فن کے ذریعے پاکستان کی مثبت تصویر دنیا کے سامنے پیش کی۔علی ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فن ایک طاقت ہے جو سرحدوں اور زبانوں سے بالاتر ہو کر دلوں کو جوڑتا ہے، اور فنکار امن و محبت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ان کے کام کو پاکستان کی نرمی اور ہم آہنگی کی علامت قرار دیا گیا۔