مارشل آرٹ آئیکون جیکی چن کی نئی فلم "دی شیڈوز ایج" امریکا میں باکس آفس پر کامیاب

مارشل آرٹ آئیکون جیکی چن کی نئی فلم

جیکی چن کی نئی فلم "دی شیڈوز ایج" امریکا میں ریلیز کے بعد عالمی باکس آفس پر چھا گئی ہے۔

یہ فلم ایک ڈرامہ تھرلر ہے جس میں جیکی چین نے اپنے شاندار ایکشن، سپر کامیڈی اور بہترین اسٹنٹس سے فلم کو زندہ کیا ہے۔چین میں گزشتہ ماہ ریلیز ہونے کے بعد فلم نے 26.3 ملین ڈالر کا بزنس کیا، اور امریکا میں ریلیز کے بعد بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔ یہ فلم بنیادی طور پر 2007 میں ہانگ کانگ میں بننے والی فلم "آئی ان دی اسکائی" کا ری میک ہے۔