قومی ہاکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں وفاقی حکومت کی تقریب، فی کھلاڑی 10 لاکھ روپے انعام

قومی ہاکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں وفاقی حکومت کی تقریب، فی کھلاڑی 10 لاکھ روپے انعام

وفاقی حکومت نے قومی ہاکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فی کس کھلاڑی کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔یہ اعلان پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے پہلے کیا تھا۔قومی ہاکی کھلاڑیوں کو مالی طور پر مستحکم کرنے کے لیے نوکریاں بھی فراہم کی جائیں گی، اور بے روزگار کھلاڑیوں کو مختلف سرکاری محکموں میں نوکریاں دی جائیں گی۔تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کے شریک ہونے کی توقع ہے۔یاد رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے نیشنز کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور بہترین کارکردگی کے بعد پہلی بار پرو ہاکی لیگ کے لیے کوالیفائی کیا۔