قومی ہاکی کھلاڑی بدستور اپنے واجب الادا ڈیلی الاؤنس کے منتظر ہیں، اور متعدد کھلاڑیوں نے ادھار لے کر روزمرہ کے اخراجات پورے کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں نے کہا کہ پرو ہاکی لیگ سے ڈیلیز کے مسائل حل ہونے کی توقع تھی، جبکہ فیڈریشن کا دعویٰ تھا کہ حکومت کافی فنڈز فراہم کر رہی ہے، تاکہ ڈیلیز کی ادائیگی میں کوئی مسئلہ نہ ہو۔تاہم، قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے مطابق نومبر میں بنگلادیش کے دورے کے کیمپ کی ڈومیسٹک اور بین الاقوامی ڈیلیز ابھی تک ادا نہیں کی گئیں، اور پرو ہاکی لیگ کے کیمپ کی ادائیگی بھی واجب الادا ہے۔