پنجاب : گرانفروشی پر 170 گرفتار،17ہزار کو جرمانے

 24 گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ 19 ہزار 501 مقامات کی چیکنگ : ترجمان 
 لاہور (خصوصی رپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 5 لاکھ 19 ہزار 501 مقامات کی چیکنگ کی گئی، 17 ہزار 406 گراں فروشوں کو جرمانے، 15 کیخلاف مقدمات درج جبکہ170 گرفتار کروائے گئے، 42 ہزار 202 مقامات سے آٹا نرخوں کی چیکنگ کے دوران 1307گراں فروشوں کو جرمانہ عائد جبکہ 15 گرفتار کروائے گئے، 23 ہزار 257 چکن شاپس کی چیکنگ کے دوران 1449 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ جبکہ 20 گرفتار کروائے گئے، علا ئوہ ازیں11 ہزار 713 ہوٹلوں اور تنوروں کی چیکنگ کے دوران 725 گراں فروشوں کو جرمانہ عائد جبکہ 9 گرفتار کروائے گئے،18 ہزار 32 مقامات سے چینی نرخوں کی چیکنگ کرتے ہوئے 1146 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ اور 21 گرفتار کروائے گئے، ترجمان کا کہنا تھا کہ عوام، اشیاء خورونوش کے روزمرہ سرکاری نرخ اور شکایات کا اندراج قیمت ایپ سے کروائیں، ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلئے صارفین 'قیمت' ایپلیکیشن کا استعمال یقینی بنائیں۔