ملزم کی مزاحمت کی کوشش خاتون نیددسری جگہ شادی کاعلم ہونیپرمقدمہ درج کرایا،ڈی این اے ٹیسٹ کیاجائیگا
راولپنڈی(خصوصی رپورٹ)شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ زیادتی کیالزام میں ولیمے کی تیاری میں مصروف دولہا کوگرفتارکرلیا گیا،روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئیملزم احسن قریشی کو سیلون سے حراست میں لے لیا ،پولیس ذرائع کیمطابق ملزم نیگرفتاری کے دوران پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کی کوشش کی،متاثرہ خاتون (ع،ط) کی مدعیت میں تھانہ روات میں مقدمہ درج کرلیا گیا،ملزم پر شادی کا وعدہ کرکے زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے اور ہراساں کرنے کے الزامات ہیں،ملزم کی دوسری جگہ شادی کا علم ہونے پر متاثرہ خاتون نے پولیس سے رجوع کیا تھا،پولیس حکا م کے مطابق متاثرہ خاتون کا میڈیکل اور ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا عمل اورمزیدتفتیش جاری ہے۔