لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ پولیس نے گھروالوں کونوکری کاجھانسہ دیکرڈکیتیاں کرنیوالاگروپ گرفتار کر لیا۔ترجمان ذرائع کے مطابق کاہنہ پولیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسیکارروائی کر کیشاپ رابری میں ملوث چاچازادبھائیوں کیگروپ کوٹریس کرکے کچوانہ گاؤں سے گرفتارکیاایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ ملزمان نیباہم مل کر چند روز قبل آہلو روڈ پر شاپ رابری کی تھی،سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واردات کرتے اور فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے،ملزمان چاچا زاد بھائی ہیں ،گھر والوں کو فیکٹری میں رات نوکری کا کہہ کر جاتے تھے ،ملزمان سے پستول اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزمان یوسف اور افضال کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے