تعمیراتی ملبہ، مٹی اور گردوغبار کے خاتمے کا حکم

لاہور (کرائم رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وڑن کی روشنی میں واسا لاہور سموگ تدارک کیلئے متحرک، وزیر ہا ئوسنگ بلال یاسین نے ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور ایم ڈی واسا غفران احمد کے ہمراہ شہر بھر میں مختلف مقامات پر جاری انسداد سموگ سرگرمیوں کا جائزہ کیا،صوبائی وزیر بلال یاسین نے غوث الاعظم روڈ، مین بلیوارڈ فیصل ٹا ئون، اور خیابانِ فردوسی جوہر ٹا ئون کے مختلف مقامات کا دورہ کیا، وزیر ہا ئوسنگ بلال یاسین نے واسا لاہور کی جانب سے پانی کے چھڑکا ئو اور صفائی کے عمل کا جائزہ لیا، ایم ڈی واسا نے بریفنگ میں بتایا کہ لاہور روزانہ کی بنیاد پر مختلف سڑکوں پر چھڑکا ئو کر رہا ہے تاکہ سموگ کے اثرات میں نمایاں کمی لائی جا سکے، واسا لاہور اپنے تمام وسائل بروئے کار لا کر سموگ کے خاتمے اور شہریوں کیلئے صاف ماحول کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے، صوبائی وزیر نے تمام ترقیاتی منصوبوں کے مقامات پر پانی کے باقاعدہ چھڑکا ئو کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی، تعمیراتی ملبہ، مٹی اور گردوغبار کے فوری خاتمے کیلئے خصوصی ٹیمیں تعینات کی جائیں، شہری علاقوں میں صفائی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے اور واسا، ایل ڈبلیو ایم سی اور ٹریفک پولیس کی کو آرڈینیشن برقرار رکھی جائے، وزیر ہا ئوسنگ بلال یاسین نے واضح کیا کہ عوامی آگاہی مہم کے تحت شہریوں کو بھی سموگ کے تدارک کے اقدامات میں شامل کیا جائے۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے خیابان فردوسی جوہر ٹا ئون میں ٹرنک سیوریج سسٹم کے منصوبے کا بھی معائنہ کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر لاہور کو سموگ فری شہر بنانے کیلئے تمام ادارے مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت سرگرم عمل ہیں