کینیا : گاؤں میں فضا سے 500 کلوگرام دھاتی ملبہ آ گرا

نیروبی(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیا کے ایک گاؤں میں فضا سے 500 کلوگرام دھاتی کا ملبہ آگرا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس وزنی چیز کو راکٹ کا ملبہ قرار دیا گیا ہے اور اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔کینیا کی خلائی ایجنسی (کے ایس اے) نے تصدیق کی ہے کہ دھات کے ٹکڑوں کا وزن تقریباً 500 کلو گرام ہے جو 30 دسمبر کو ملک کے شمال میں واقع ایک گاؤں میں گر ے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خلائی ایجنسی نے مقامی حکام کے ساتھ مل کر علاقے کو گھیرے میں لے کر ملبے کو مزید تجزیے کے لیے تحویل میں لے لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ آسمان سے گرنے والا ملبہ 8 فٹ چوڑا انگوٹھی کی شکل جیسا ہے جس کے گرنے سے بہت زوردار آواز آئی تھی جسے 200 کلومیٹر دور تک سنا گیا، گرنے والا ملبہ سرخ رنگ کا اور گرم تھا۔