کراچی (آئی این پی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اورنگزیب خان کھچی کے درمیان مزارِ قائد اور نیشنل لائبریری کے امور پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی ورثے کے تحفظ اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق اجلاس میں کمشنر کراچی حسن نقوی، سیکریٹری ٹو سی ایم آصف جمیل، سیکریٹری ثقافت خیر محمد کلوڑ سمیت دیگر صوبائی افسران شریک ہوئے، جبکہ وفاقی وزیر کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل نیشنل لائبریری آف پاکستان، ریزیڈنٹ انجینئر، سیکریٹری قائداعظم مزار مینجمنٹ بورڈ علیم خان اور قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔