اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی) کے مطابق ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کے پہلے پانچ دنوں میں پانچ سال تک کی عمر کے 4 کروڑ 33 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ئو کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پولیو نہایت متعدی اور ناقابلِ علاج مرض ہے جو زندگی بھر کی معذوری کا باعث بن سکتا ہے، اس سے بچا ئو کا واحد م ئوثر طریقہ ہر مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے ہر بچے کو بار بار زبانی پولیو ویکسین کے قطرے پلانا ہے، ساتھ ہی تمام بنیادی حفاظتی ٹیکوں کی بروقت تکمیل بھی ضروری ہے،پاکستان دنیا کے ان آخری دو ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو اب بھی مقامی طور پر موجود ہے، دوسرا ملک افغانستان ہے۔گزشتہ روز کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 29 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، جب کہ سندھ میں تقریباً 1 کروڑ 2 لاکھ بچوں کو ویکسین دی گئی۔رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں 61 لاکھ سے زائد، بلوچستان میں 25 لاکھ سے زیادہ، اسلام آباد میں تقریباً 4 لاکھ 43 ہزار، گلگت بلتستان میں قریباً 2 لاکھ 94 ہزار، اور آزاد جموں و کشمیر میں 7 لاکھ 33 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں مہم کے ابتدائی 6 دنوں کے دوران ویکسین حاصل کرنے والے بچوں میں سے 22 لاکھ سے زیادہ لاہور میں تھے۔لاہور میں جاری ہفتہ بھر پر مشتمل انسداد پولیو مہم پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے زیرو پولیو پنجاب کے وڑن کے تحت شروع کی گئی۔رپورٹ کے مطابق، جاری قومی مہم کا ہدف 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین دینا ہے، جو اتوار تک بلا تعطل جاری رہی۔ دریں اثنا، جنوبی خیبر پختونخوا میں مہم ( آج)پیر سے شروع ہوگی۔این ای او سی نے والدین پر زور دیا کہ وہ یقینی بنائیں کہ پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو ویکسین ضرور دی جائے