انسدادِ پولیو مہم کاآخری روز 1 کروڑ 93 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جا چکے :نیشنل ای او سی

 اسلام آباد(آن لائن)خصوصی انسدادِ پولیو مہم کے دوران آخری روز تک 1 کروڑ 93 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں، پنجاب میں 40 لاکھ، جبکہ سندھ میں تقریباً 84 لاکھ 31 ہزار بچوں کی ویکسینیشن مکمل کی گئی۔ نیشنل ای او سی کے مطابق گزشتہ روز کے اختتام تک 1 کروڑ 93 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں، پنجاب میں 40 لاکھ، جبکہ سندھ میں تقریباً 84 لاکھ 31 ہزار بچوں کی ویکسینیشن مکمل کی گئی ۔خیبرپختونخوا میں 39 لاکھ 93 ہزار اور بلوچستان میں 21 لاکھ 82 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، اسلام آباد میں تقریباً 4 لاکھ 64 ہزار بچوں کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے،گلگت بلتستان میں 112,000، اور آزاد کشمیر میں 164,000 بچوں کو ویکسین دی جا چکی ہے،مہم کے دوران اگر آپ کا بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ گیا ہے تو فوراً 03467776546 پر پیغام بھیجیں