پولیو مہم کامیابی سے جاری، 1 کروڑ 27 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے

رواں  ہفتے 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین کی فراہمی کا ہدف، والدین سے تعاون کی اپیل
اسلام آباد ( آن لائن) ملک بھر میں جاری  قومی انسدادِ پولیو مہم دوسرے روز بھی بھرپور کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی) کے مطابق، مہم کے پہلے روز  1 کروڑ 27 لاکھ سے زائد بچوں  کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے  ہیں۔ترجمان نیشنل ای او سی نے بتایا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم کے دوران ہر صوبے اور خطے میں ویکسینیشن کے عمل کو منظم اور مربوط انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب  میں 73 لاکھ 25 ہزار،سندھ ں 25 لاکھ 67 ہزار، خیبر پختونخوا میں 17 لاکھ 68 ہزار ، بلوچستان  میں 6 لاکھ 67 ہزار، اسلام آباد  میں 1 لاکھ 8 ہزار،  گلگت بلتستان  میں 93 ہزار، آزاد جموں و کشمیر  میں 2 لاکھ 46 ہزار  بچوں کو پولیو ویکسین دی جا چکی ہے