قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 52 مقدمات کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا
لاہور(جابر وقاص)لاہور شہر میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ میں قتل کے 215 مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہوئے‘مختلف تھانوں میں رواں سال 9 ماہ میں اقدام قتل کے 388 مقدمات بھی درج ہوئے‘قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 52 مقدمات کے ساتھ سرفہرست ہے‘ماڈل ٹائون ڈویژن میں 48 قتل کے مقدمے درج ہوئے ‘صدر ڈویژن میں 45 قتل کے مقدمے سامنے آئے‘سٹی ڈویژن کے علاقے میں 30 قتل کی وارداتیں سامنے آئیں ‘اقبال ٹائون ڈویژن میں بھی قتل کے تیس مقدمات سامنے آئے ‘سول لائن ڈویژن میں قتل کی 10 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ‘اقدام قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 106 مقدمات کے ساتھ سرفہرست رہے‘صدر اور ماڈل ٹائون ڈویژنمیں 70 ،70 قتل کے مقدمات کا اندراج ہوا ‘سٹی ڈویژن میں 68 اقدام قتل کی وارداتیں جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں 52 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ‘سول لائن میں اقدام قتل کے22 مقدمات سامنے آئے۔