لاہور(کرائم رپورٹر)ریونیو بڑھانے کے لئے حکومت پنجاب نے موثر اقدامات کئے ہیں-پنجاب ریونیو اتھارٹی میں سپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا-پی آر اے سپیشل یونٹ میں فیکٹوریل، ٹیکس کنسلٹنٹ، لیگل ایکسپرٹ اور ڈیٹا اینا لیس شامل ہوں گے-پنجاب ریونیواتھارٹی میں 130انفورسمنٹ آفیسرز کی بھرتی کی اصولی منظوری دی -پنجاب ریونیواتھارٹی نے دائرہ کار 30 اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ کیاہے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اضلاع تک ریونیواتھارٹی کی توسیع کے لئے 30اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے- اضلاع میں ریونیواتھارٹی سے متعلق اضافی ذمہ داریاں اے ڈی سی جی کو تفویض کرنے کی ہدایت کی-پنجاب میں ریونیوبڑھانے کے لئے 19 نئے سیکٹر زشامل کرنے کا جائزہ لیاگیا-ٹیکس دہندگان کے لئے پی آر اے نے سہولت ایپ متعارف کر ادی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ایمانداری سے ٹیکس ادا کرنے والوں کو پریشان نہ کیا جائے،نئے سیکٹر متعارف کرائے جائیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹیکس ریونیو میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ریونیو کلیکشن سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا- ڈی جی پی آر اے معظم علی سپرا نے ٹیکس اہداف اور نئے سیکٹرز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی