آصف رؤف ڈپٹی کمشنر یونٹ ون، پنجاب ریونیو اتھارٹی فیصل آباد تعینات

علی عاطف کو ایڈیشنل کمشنر (رینج ٹو) پنجاب ریونیو اتھارٹی گوجرانوالہ میں تعینات کر دیا گیا 
محمد انصر کی تعیناتی ایڈیشنل کمشنر انفورسمنٹ ریونیو ملتان کے عہدے کر دی گئی‘نوٹیفیکشن جاری
لاہور(خصوصی رپورٹر)آصف رؤف خان کی تعیناتی بحیثیت ڈپٹی کمشنر یونٹ ون، پنجاب ریونیو اتھارٹی فیصل آباد کر دی گئی ، اور ساتھ  ایڈیشنل چارج برائے ایڈیشنل کمشنر انفورسمنٹ (رینج ٹو)، فیصل آباد  بھی  دیدیا گیا ‘علی عاطف کو ایڈیشنل کمشنر (رینج ٹو)،  پنجاب ریونیو اتھارٹی گوجرانوالہ میں تعینات کر دیا گیا ہے۔محمد انصر کی  تعیناتی ایڈیشنل کمشنر انفورسمنٹ، ریونیو ملتان کے عہدے کر دی گئی۔