اسحاق ڈار کی بیٹے کے ساتھ داتا دربار پر حاضری

  فاتحہ خوانی و دعا کی،  ڈپٹی پرائم منسٹر کو داتا دربار پر جاری ترقیاتی امور کی بابت بریف کیا گیا
اسلام آباد(آئی این پی )ڈپٹی وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی اپنے بیٹے کے ہمراہ داتا دربار آمد۔ڈپٹی پرائم منسٹر نے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی و دعا کی ۔  ڈپٹی وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی  داتا دربار آمد کے موقع پر سابق سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی پرائم منسٹر نے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی و دعا کی۔  ڈپٹی پرائم منسٹر کو داتا دربار پر جاری ترقیاتی امور کی بابت بریف کیا گیا۔  داتا دربار کے فرنٹ پر گورنمنٹ آف پنجاب کے منصوبہ سے بھی آگاہ کیا گیا۔ منصوبہ اوقاف اور ایل ڈی اے کے اشتراک سے 2.5بلین کی لاگت سے مکمل ہو گا۔ ترقیاتی منصوبے میں داتا دربار اور اردگرد کی سیکیورٹی کو مزید بہتر کیا جائے گا۔