پہلے 50ای چالان والی گاڑیوں کو بلیک لسٹ کیا جاتا تھا اب چالان کی تعداد کم کردی گئی
لاہور( کرائم رپورٹر) ای چالان نادہندہ گاڑی بلیک لسٹ کرنے کیلئے چالان کی تعداد کم کر دی گئی ، اب 10اور25ای چالانز والی گاڑی او رموٹر سائیکل کو پکڑا جائے گا ،دوسرے مرحلے میں 25ای چالان نادہندہ گاڑی اورموٹرسائیکل بلیک لسٹ کر دیاجائے گی،تیسرے مرحلے میں 10ای چالانز نادہندہ گاڑیاں و موٹر سائیکلیں پکڑی جائیں گی۔ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کو جرمانہ ادا ہونے تک پولیس سٹیشن میں بند رکھا جائے گا۔ اس سے قبل 50ای چالان والی گاڑیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا تھا۔ سی ٹی او اطہر وحید کے مطابق چالان کی تعداد کم کرنے کا مقصد ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کرنا ہے۔ ای چالان ڈیفالٹرز سے جرمانہ وصولی کیلئے سیف سٹی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔