پاکستان کے عوام نے پاک فوج کے خلاف افغان طالبان رجیم کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خاتمے یا حوالگی کے حوالے سے پاکستان کی ڈیمانڈ بالکل جائز اور ضروری ہے۔
شہریوں کے مطابق، افغان طالبان کی سرپرستی میں بعض دہشت گرد گروہ پاکستان میں معصوم شہریوں کو مساجد میں نشانہ بناتے ہیں، اور یہی دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے والا اسلحہ پاکستان میں بارودی کارروائیوں میں کام آتا ہے۔
ایک شہری نے کہا:“پاکستان نے کابل میں اسلحہ کے ڈیپو کو تباہ کیا، یہی اسلحہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ پاک فوج کا حق ہے کہ وہ دہشت گردوں کے استعمال ہونے والے ڈیپو کو ختم کرے۔”
پاکستانی عوام نے مزید کہا کہ:دہشت گردوں کو پناہ نہ دی جائے یا ہمارے حوالے کیا جائے، اگر افغان طالبان یہ نہیں کریں گے تو پاک فوج بھرپور کارروائی کرے گی۔
دہشت گردی کا فروغ کسی ملک کے مفاد میں نہیں، اور افغان طالبان کو چاہیے کہ پاکستان کی امن کی شرائط پر عمل کریں۔
ایک اور شہری نے کہا:“افغان طالبان کو پتہ ہونا چاہیے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور ہم ہرگز کمزور ملک نہیں ہیں۔”