بلوچستان کے ضلع سبی اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں

بلوچستان کے ضلع سبی اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں

بلوچستان کے ضلع سبی اور اس کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی ہے، اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ کا مرکز سبی سے تقریباً 60 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔رپورٹس کے مطابق، زلزلے کے بعد مقامی افراد نے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل کر حفاظتی اقدامات کیے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق یہ زلزلہ سبی، ہرنائی اور دکی اضلاع کے درمیان پہاڑی پٹی میں محسوس کیا گیا، اور ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اس زلزلے کی شدت 3.0 ریکارڈ کی گئی تھی اور اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی، جبکہ مرکز قلات کے قریب تھا۔