مسجدِ نبویؐ کے امام و خطیب کو اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

مسجدِ نبویؐ کے امام و خطیب کو اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

روسی فیڈریشن کے مسلمانوں کی مذہبی انتظامیہ نے مسجدِ نبوی ﷺ کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالرحمن البعیجان کو روس کے مسلمانوں کا اعلیٰ ترین اعزاز دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعزاز انہیں روس کے سرکاری دورے کے دوران منعقدہ خصوصی تقریب میں پیش کیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق شیخ عبداللہ البعیجان کو یہ اعزاز اسلام اور مسلمانوں کی خدمت، دعوت و رہنمائی کے میدان میں نمایاں کردار اور منبرِ مسجدِ نبوی ﷺ سے اعتدال، رواداری اور صحیح فہمِ دین کے فروغ کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔روسی اسلامی قیادت کا کہنا تھا کہ شیخ عبداللہ البعیجان کی تعلیمات امتِ مسلمہ میں اتحاد، اعتدال پسندی اور فکری توازن کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔