کیسے لائف پارٹنر کی تلاش کریں؟ اداکارہ زوہا توقیر نے رہنمائی فراہم کر دی

کیسے لائف پارٹنر کی تلاش کریں؟ اداکارہ زوہا توقیر نے رہنمائی فراہم کر دی

اداکارہ زوہا توقیر نے کہا ہے کہ وہ شادی کے لیے ایسے شخص کا انتخاب کریں گی جو دوسروں کو آزادی اور سانس لینے کی اجازت دے۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زوہا توقیر نے کہا کہ وہ اتنی ہوشیار نہیں ہیں اور لوگ انہیں آسانی سے بے وقوف بنا لیتے ہیں۔انہوں نے اپنی شادی سے متعلق ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے لڑکے کو ترجیح دیں گی جس کے ساتھ بات چیت کی جا سکے، جو "جیو اور جینے دو" کے اصول پر یقین رکھتا ہو اور زندگی میں آزادی دے۔زوہا توقیر کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی لڑکا بالادستی دکھانے والا یا غیر ضروری طور پر حاوی رہنے کی کوشش کرنے والا ہو تو وہ اس کے ساتھ تعلق قائم نہیں رکھ سکتیں۔