وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد پر تبصرہ

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد پر تبصرہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہندو برادری کو دیوالی کے موقع پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ "دیوالی کا دیپ محبت، امن اور ہم آہنگی کی جوت جگاتا ہے۔"

وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا کہ دیوالی باہمی محبت، بھائی چارے اور رواداری کا پیغام دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ "پاکستان ایک خوبصورت گلدستہ ہے جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ اخوت، امن اور بھائی چارے کے ساتھ رہتے ہیں۔"مریم نواز شریف نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے اقلیتوں کے لیے سپیشل منیاریٹی کارڈ جاری کر دیا ہے، جبکہ محفوظ پنجاب ویژن کے تحت منیاریٹی ورچوئل پولیس اسٹیشن بھی قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ اقلیتی برادری کے افراد کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار بھرپور جوش و خروش سے منا رہی ہے، جسے روشنیوں اور خوشیوں کا تہوار کہا جاتا ہے۔یہ دن اچھائی کی برائی پر فتح کی علامت سمجھا جاتا ہے، اور سکھ مت اور جین مت کے ماننے والے بھی دیوالی کے جشن میں بھرپور شرکت کرتے ہیں۔تاریخی طور پر برصغیر میں دیوالی کو تمام مذاہب کے ماننے والے رواداری اور محبت کے جذبے کے ساتھ مناتے آئے ہیں۔