دبئی میں ٹریفک کی روانی کو محفوظ اور مؤثر بنانے کے لیے نئے قواعد و ضوابط یکم نومبر 2025 سے نافذ کیے جا رہے ہیں۔
دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) اور دبئی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ بڑے شاہراہوں پر ڈیلیوری بائک سواروں کو اب تیز رفتار لین استعمال کرنے سے روک دیا جائے گا۔یہ فیصلہ حادثات میں کمی، ٹریفک نظم و ضبط بہتر بنانے اور مسافروں و سواروں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔پانچ یا اس سے زیادہ لین والی سڑکوں پر ڈیلیوری بائک کو سب سے بائیں دو لین استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔تین یا چار لین والی سڑکوں پر بائیں طرف والی لین استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔دو لین یا اس سے کم والی سڑکوں پر لین کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔آر ٹی اے کے ٹریفک اینڈ روڈز ایجنسی کے سی ای او حسین البنا نے کہا کہ یہ فیصلہ سواروں کی حفاظت کے پیشِ نظر سرکاری و نجی شعبوں کے اشتراک سے کیا گیا ہے، تاکہ دبئی میں سڑکوں پر محفوظ اور پائیدار ٹریفک سسٹم کو فروغ دیا جا سکے۔مزید برآں، دبئی میں ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے عمل کو بھی آسان بنایا گیا ہے۔
تمام قومیتوں کے لیے شرائط میں شامل ہیں:
درست اماراتی شناختی کارڈ (Emirates ID)
آنکھوں کا ٹیسٹ
اور اگر درخواست دہندہ ڈرائیور کے پیشے سے وابستہ ہے تو میڈیکل فٹنس ٹیسٹ۔سفارت کاروں کے لیے اماراتی شناخت کی جگہ وزارتِ خارجہ کا سرکاری خط یا سفارتی کارڈ درکار ہوگا، جو سفارت خانوں، قونصل خانوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کے لیے قابلِ قبول ہوگا۔