دبئی میں ٹریفک جام ختم کرنے کے لیے جدید زیرِ زمین لوپ ٹرانسپورٹ منصوبہ

دبئی میں ٹریفک جام ختم کرنے کے لیے جدید زیرِ زمین لوپ ٹرانسپورٹ منصوبہ

دبئی نے شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک جام کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے زیرِ زمین لوپ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

 اس جدید سسٹم کے ذریعے شہری چند منٹوں میں اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے، مثلاً دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر (DIFC) سے دبئی مال کا سفر صرف 3 منٹ میں مکمل ہو جائے گا۔منصوبے کا ابتدائی پائلٹ روٹ ساڑھے 6 کلومیٹر طویل ہوگا اور چار اسٹیشنز پر مشتمل ہوگا: برج خلیفہ، DIFC 2، زعبیل دبئی مال پارکنگ اور ICD بروک فیلڈ پلیس۔ مجموعی منصوبے میں 19 اسٹیشنز اور 22.2 کلومیٹر لمبائی شامل ہوگی۔اس 54 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے منصوبے کی تعمیر کے لیے دبئی حکام نے ایلون مسک کی زیر ملکیت کمپنی ’دی بورنگ کمپنی‘ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق ابتدائی مرحلے کی تعمیر ایک سال میں مکمل ہوگی، جبکہ مکمل پراجیکٹ تین سال میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔ یہ سسٹم شہر میں ٹریفک دباؤ کم کرنے اور روزمرہ آمدورفت کو مزید ہموار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔