واشنگٹن (خصوصی رپورٹ)امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک اے آئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ جیٹ طیارہ اڑاتے ہوئے احتجاجی مظاہرین پر کچرا پھینکتے دکھائی دیتے ہیں۔ 21 سیکنڈ کی وائرل ویڈیو میں ٹرمپ نے بادشاہوں کی طرز کا تاج بھی پہنا ہوا ہے۔ دوسری جانب "نوکنگ" کے عنوان سے امریکا کے 2700 شہروں میں لاکھوں افراد احتجاج کر رہے ہیں، شکاگو میں ڈھائی لاکھ افراد مظاہرے میں شریک ہوئے۔ مظاہرین نے ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کو آمرانہ قرار دیتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔