جعلی دستاویز بنانے پر 4 وکلاء سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج

لاہور(نیٹ نیوز)سرگودھا میں جعلی دستاویز بنانے پر 4 وکلاء￿  سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق جعلی دستاویز بنوانے میں ملوث ملزمان پر 5 دکانوں کا کرایہ 33 لاکھ روپے ہڑپ کرنے کا الزام ہے۔ پولیس حکام کے مطابق جائیداد کا مالک محمد ایاز 2017ء￿  میں قطر میں وفات پا گیا تھا، ملزمان نے اس کی جائیداد کی جعلی دستاویز بنوائیں۔