لاہور(نیٹ نیوز) پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کا خلائی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی جانب یہ ایک اہم قدم ہے، ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں بڑی پیش رفت ہے۔پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں پہنچ گیا، ایچ ایس ون سیٹلائٹ چین سے لانچ کیا گیا، جس کے بعد پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہو گیا۔ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے پاکستانی سائنسدانوں، ٹیکنیکل ٹیم کو خلائی سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ زمین، سبزے، پانی شہری علاقوں کا تفصیلی تجزیہ کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جدید سیٹلائٹ سینکڑوں نوری بینڈز میں درست تصاویر حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ سے زرعی منصوبہ بندی اور ماحولیاتی نگرانی میں انقلاب کی توقع ہے۔