اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستانی فری لانسرز نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر تے ہوئے سالانہ 500 ملین ڈالرز زرمبادلہ کمانے کا ریکارڈ بنادیا۔رپورٹ کے مطابق ملک بھرمیں فعال بیس لاکھ سے زائد فری لانسرزملین ڈالرز کا زرمبادلہ کما کر پاکستان کے لئے ایک بڑی معاشی کامیابی کی بنیادرکھ رہے ہیں۔حکومت پاکستان کی جانب سے اس شعبے کومزیدفروغ دینے کیلئے اہم اقدامات جاری رہیں، ڈیجیٹل یوتھ ہب پروگرام کے تحت ملک بھر میں ڈھائی سوای روزگار مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔