چین ایک اور اہم خلائی سنگ میل اپنے نام کرنے میں کامیاب

 خلا بازوں نے   نئے منفرد طریقے سے راکٹ ایندھن تیار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی 
 بیجنگ(آئی این پی )چین نے ایک اور خلائی سنگ میل اپنے نام کرلیا ہے۔زمین کے نچلے مدار پر موجود چینی خلائی اسٹیشن تیانگونگ میں خلا بازوں نے ایک نئے منفرد طریقے سے راکٹ ایندھن تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔اس طریقے کو آرٹی فیشل photosynthesis کا نام دیا گیا ہے جس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور پانی کو semiconductor کی مدد سے آکسیجن اور ethylene میں تبدیل کیا جاتا ہے، یہ دونوں ہی راکٹ ایندھن کے لیے اہم اجزا ہیں۔شینزو 19 مشن میں شامل خلا بازوں نے اس منفرد تکنیک کو خلائی اسٹیشن میں آزمایا۔اس سے نہ صرف ایندھن کو تیار کیا گیا بلکہ آکسیجن کا حصول بھی ممکن ہوا اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ یہ گیس خلا میں مستحکم زندگی کے لیے ناگزیر ہے۔