رواں سال ایک لاکھ سے زائد پاکستانی یوٹیوبرز نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

اسلام آباد (آئی این پی)گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں یوٹیوب پر کونٹینٹ بنانے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور رواں سال میں 95 ہزار سے زائد پاکستانی چینلز نے 10 ہزار سبسکرائبرز کا سنگ میل عبور کیا ہے جبکہ 13 ہزار سے زیادہ چینل ایسے تھے جن کے ناظرین کی تعداد ایک لاکھ سبسکرائبرز سے تجاوز کر گئی۔