تل ابیب (آن لائن)اسرائیلی کی جانب سے ہٹ دھرمی جاری ہے، صہیونی ریاست نے رفح کراسنگ کھولنے سے انکار کر دیا۔قطری نشریاتی ادارے، غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے، جب مصر میں فلسطینی سفارتخانے نے اعلان کیا کہ غزہ اور مصر کے درمیان واقع رفح کراسنگ پیر کو دوبارہ کھول دی جائے گی۔رفح کراسنگ ایک سرحدی گزر گاہ ہے جو غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع ہے۔اس اعلان کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رفح کراسنگ نہیں کھلے گی۔بیان میں کہا گیا کہ رفح کراسنگ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ حماس اپنے اس وعدے پر کس حد تک عمل کرتی ہے