امارات سے ایک اورامدادی قافلہ رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل

غزہ(آئی این پی) متحدہ عرب امارات سے انسانی امداد لے کر ایک اور قافلہ رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوگیا ۔امارات کے خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی جاری انسانی کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد آٹے کی کمی کو دور اور متاثرہ خاندانوں کی سپورٹ کرنا ہے، یہ اقدام ان مشکل حالات میں فلسطینیوں کی مدد کے لیے متحدہ عرب امارات کے پختہ عزم کا اعادہ کرتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ پہنچنے والے امدادی قافلے میں آٹھ ٹرک جن پر 100 ٹن آٹے کے تھیلے لدے ہیں، پانچ ہزر گیلن کی گنجائش والے چار پانی کے ٹینکر اور دو سیوریج ٹینکر شامل ہیں۔