لندن (آئی این پی )یوٹیوب کی سب سے پہلی ویڈیو ایک میوزیم کا حصہ بن گئی۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو 20 سال پہلے یوٹیوب کے شریک بانی جاوید کریم نے ریکارڈ کی تھی جو سان ڈیاگو زو میں گھومتے ہوئے ہاتھیوں کے بارے میں بات کر رہے تھے۔19 سیکنڈ کی اس ویڈیو کو یوٹیوب پر 23 اپریل 2005 کو اپ لوڈ کیا گہا تھا اور اب تک اسے 32 کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے اور ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد لائیکس مل چکے ہیں۔مگر اب اسے ایک میوزیم کا حصہ بھی بنا دیا گیا ہے