فلسطینی اتھارٹی نے مغربی کنارے میں الجزیرہ ٹی وی کی نشریات معطل کر دیں

 غزہ (آئی این پی )فلسطینی اتھارٹی نے قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ ٹی وی کی نشریات معطل کر دیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی وزارتی کمیٹی، جس میں وزارت ثقافت، داخلہ اور ٹیلی کمیونیکیشن کے نمائندے شامل ہیں، نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کی نشریات معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔کمیٹی نے بتایا کہ یہ فیصلہ الجزیرہ کے فلسطینی قوانین اور ضوابط کی بار بار خلاف ورزیوں کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ فلسطینی حکام نے الجزیرہ نیٹ ورک پر اشتعال انگیز مواد نشر کرنے، غلط معلومات پھیلانے اور فلسطینی امور میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔