پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ہتھیاروں پر کنٹرول اور تخفیف سے متعلق مذاکرات کا ساتواں دور مکمل

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان اور برطانیہ کے  مابین  ہتھیاروں پر کنٹرول اور کمی سے متعلق مذاکرات کا ساتواں دور لندن میں مکمل ہوگیا، دونوں ممالک کے درمیان اسٹرٹیجک استحکام، تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلا ئوپر بات چیت  کی گئی ، فریقین کی جانب سے باقاعدہ مذاکرات کی اہمیت اور تسلسل پر زور دیا گیا۔