سمندری طوفان مان یی فلپائن کے مشرقی صوبے سے ٹکرا گیا، 8افراد ہلاک

طوفان تباہی مچانے کے بعد 135کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار کے ساتھ ویت نام کی جانب بڑھ رہا ہے 
منیلا(آئی این پی)مان یی نامی طوفان فلپائن کے مشرقی صوبے سے ٹکرا گیا، طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مان یی ایک ماہ میں ملک سے ٹکرانے والا چھٹا طوفان ہے، جو فلپائن کے مشرقی صوبے کیٹنڈوانز سے ٹکرایا ہے، مسلسل آنے والے طوفانوں کے سبب سیلابی پانی گھرو ں میں داخل ہو گیا، جس کے باعث ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں بھی طوفان "ٹرامی" اور کونگ-رے" میں 162 افراد ہلاک اور 22 اب تک لاپتا ہیں۔طوفان مان یی فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد اب 135 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار کے ساتھ ویت نام کی جانب بڑھ رہا ہے۔