ڈولفن سکواڈ نے نواں کوٹ موبائل چور پکڑ لیے

لاہور (کرائم رپورٹر) نواں کوٹ میں ڈولفن سکواڈ نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی موبائل چور گینگ گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان وقاص اور ابوبکر کو CCTV فوٹیج کی مدد سے شناخت کیا گیا۔ ملزمان نے تین دن قبل فاسٹ فوڈ شاپ سے موبائل چوری کیا تھا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سبزہ زار میں مقدمہ درج ہے اور انہیں قانونی کارروائی کے لیے تھانے کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔