لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے اِن ڈرائیو سروسز کے ذریعے کائٹ و ممنوعہ ڈور کی سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر سپیشل میتھڈ کے تحت سرچ اینڈ سویپ کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز مجاہد سکواڈ ناکہ سگیاں نے اِن ڈرائیو کے ذریعے پتنگوں کی سپلائی ناکام بنا کر 190 سے زائد پتنگیں برآمد کر کیگرفتار ملزم شاہد کو پتنگوں سمیت قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شاہدرہ پولیس کے حوالے کر دیا۔