راولپنڈی، ٹرک سے 20 ہزار پتنگیں اور ڈور برآمد، سپلائیر گرفتار

راولپنڈی (آئی این پی )راولپنڈی میں ایک ٹرک سے 20 ہزار پتنگیں اور ڈور برآمد کر کے سپلائیر کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق تھانہ ایئر پورٹ کے قریب  ایک ٹرک سے پتنگیں اور پتنگ بازی کا سامان بر آمد کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کا یہ سامان شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جا رہا تھا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے پتنگ سپلائیر سے تفتیش شروع کر دی ہے۔