لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس ایچ او مانگا منڈی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دورانِ پٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش عامر حسین کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک کلو 560 گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔ ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے اور طلباء کے مستقبل سے کھیلنے والے منشیات فروشوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی