منشیات فروش کو چرس سمیت گرفتار کرلیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ملت پارک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ منشیات فروش کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کی نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں ملت پارک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ منشیات فروش دستگیر معین الدین کو منشیات سمیت گرفتار کرلیاایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کے مطابق ملزم دستگیر معین الدین لاہور کے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرتا تھا، ملزم کے قبضہ سے مجموعی طور پر1 کلو 420 گرام چرس برآمد کر لی گئی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکیمزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے ایس ایچ او ملت پارک آصف فرید اور پولیس ٹیم کو شاباش دی نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،